ایک نیوز نیوز: لاہوراحتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 13اگست تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے وکیل نے ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعظم سرکاری ذمہ داریوں کے باعث حاضر نہیں ہو سکتے اس لیے حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 13اگست تک ملتوی کر دی ہے۔