ضمنی الیکشن،مقابلہ اتوار کو،نظریں 20 حلقوں پر مرکوز

ضمنی الیکشن،مقابلہ اتوار کو،نظریں 20 حلقوں پر مرکوز

ایک نیوز نیوز: پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم ختم ہوگئی، آخری روز مسلم لیگ ن، تحریک انصاف سمیت امیدواروں نے بھرپور مہم چلائی۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 17 جولائی بروز اتوار کو ہوگی، الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ آخری روز ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کی جانب سے بھرپور انتخابی مہم چلائی گئی تھی۔
لاہور ملتان اور بھکر کے پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات ہوگی جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔