ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں کرونا کی چھٹی لہر میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا، ایک ہی روز میں سب سے زیادہ 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کرونا کیسز میں مسلسل تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 451 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 737 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 3.28فیصد ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ صوبہ بھر میں کرونا کے باعث اموات کی کل 13,566 تعداد ہو چکی ہے.جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 739 ہو چکی ہے۔
اب تک صوبہ بھر میں 493,148 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔