ایک نیوز نیوز: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز بھی 20 فیصد کرایوں میں کمی پر رضامند ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پی ٹی اے کے زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹرز کو 20 فیصد کرائے کم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
سیکرٹری پی ٹی اے نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کو یقینی بنائیں، جس پر پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی 20 فیصد کرایوں میں کمی پر اتفاق کیا اور کہا کہ سیکرٹری پی ٹی اے کی ہدایت کے مطابق کرایوں میں کمی کی جائے گی۔