نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پرسپریم کورٹ کا خصوصی بنچ تشکیل

نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پرسپریم کورٹ کا خصوصی بنچ تشکیل

ایک نیوز نیوز: سپریم کورٹ نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر خصوصی بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ 19 جولائی کو درخواست پر سماعت کرے گا، 3 رکنی خصوصی بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔