عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا آغاز

عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا آغاز

ایک نیوز نیوز: ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا آغازہوگیا، وفاقی کابینہ نے تجاویز کی تیاری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، وفاقی کابینہ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کا تحفظ یقینی ہوا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پرغورکیا گیا، کابینہ ارکان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات پرمبارک باد دی تو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کرے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری معاہدہ ہو، وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کی بچھائی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا رہے ہیں، مسائل حل ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔