صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کر دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کر دی
اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ویڈیو شیرئنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کر لی، صدر مملکت کا پہلی ویڈیو میں قوم کے لیے پیغام بھی جاری کر دیا گیا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر پاکستان کے آفیشل آکاؤنٹ سے ٹک ٹاک جوائن کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں میں مثبت سوچ اور جذبہ بڑھانے کے لیے ویڈیوز شیئر کی جائیں گی۔اس کے علاوہ ٹوئٹر پر صدر پاکستان کا ٹک ٹاک اکاونٹ بھی شیئر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کو زیادہ سے زیادہ لوگ فالو کریں۔



ٹوئٹر پر صدر پاکستان کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کہ رہے ہیں کہ پاکستان کے وہ خواب دیکھتا ہوں جس میں مجھے ہر چیز میں سے روشنی کی کرن نکلتی دکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے پاکستان آفتاب کی طرح ہے، جو طلوع نہیں ہو رہا بلکہ آدھے دن تک پہنچ چکا ہے۔ یہ آپ کا ملک ہے اس کی تعمیر میں حصہ لیں۔