ٹیلی فون پر رابطے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے داسو کے قریب پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے چینی وزیرِ اعظم لی کی چیانگ سے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔
وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ چین اور پاکستان آہنی دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں۔عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دشمن قوتوں کو برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔