ذرائع کے مطابق عرب امارات کے سفارت خانے نے پاکستانی وزارت خارجہ کو لکھا گیا خط واپس لے لیا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ سفارتخانے سے کوویڈ 19 کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق فی الحال متحدہ عرب امارات کے سفر کے لیےضروری نہیں۔
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ سفارتخانے سے کوویڈ 19 کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق فی الحال متحدہ عرب امارات کے سفر کے لیےضروری نہیں https://t.co/j5Veny8NIx
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) July 15, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل اماراتی سفارت خانے نے پاکستانی مسافروں کے لیے نادرا سے جاری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی دفتر خارجہ اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے تصدیق کرانے کی شرط عائد کی تھی۔