شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا

Jul 16, 2021 | 12:07 PM

admin
دبئی : مایہ ناز قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی و بھارتی ٹینس اسٹار اہلیہ ثانیہ مرزا کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے افراد کو یو اے ای 10 سال کی رہائش فراہم کرتا ہے۔یہ ویزہ سائنس ، ثقافت ، کاروبار اور کھیل سمیت معاشرے کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے والے افراد کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گولڈن ویزہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی میرے خاندان کے لیے بہت اہم اہمیت کا حامل شہر ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی میرا دوسرا گھر ہے اور میں یہاں مزید وقت گزارنے کے لیے تیار ہوں۔

ثانیہ نے کہا کہ میں بھارت کے ان چند افراد میں شامل ہوں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے جس کے لیے میں یو اے ای حکومت کی ممنون ہوں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اور شعیب ملک آئندہ چند برسوں کے دوران کرکٹ اور ٹینس اکیڈمی کھولنے کے خواہش مند ہیں۔

خیال رہے کہ 2019 میں یو اے ای نے سرمایہ کاروں کے لیے نیا ویزہ سسٹم متعارف کرایا تھا جو دس سال تک یو اے ای میں رہائش فراہم کرتا ہے۔گلوگار و اداکار فخر امام پہلے پاکستانی ہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے جب کہ بھارت کے اداکار شاہ رخ خان اور سنجے دت کو بھی گولڈن ویزہ مل چکا ہے۔

مزیدخبریں