ایک نیوز: ترجمان جمیعت علماء اسلام اسلم غوری نے علی امین گنڈا پور کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ڈی چوک میں کارکنان کو تنہا چھوڑ نے والا کس منہ سے باتیں کر رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے علی امین گنڈا پور کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کینٹ میں بیٹھ کر خودساختہ روپوشی گزاری، علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بھڑکیں ماررہے ہیں، علی امین گنڈا پور کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں ۔
انہوں نے کہا دھوکا مولانا فضل الرحمن کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے، جے یو آئی نے 2018 کے ساتھ 2024 کے الیکشنز نتائج کو رد کیا، علی امین گنڈا پور جیسے مہرے اپوزیشن کو تقسیم کرنے کےلئے استعمال ہورہے ہیں، خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، علی امین اسٹیبلشمنٹ سے بند کمرے میں باقاعدہ معافیاں مانگتے ہیں اور باہر آ کر بھڑکیں مارنا شروع ہو جاتے ہیں ، ڈی چوک میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر بھاگنے والا کس منہ سے باتیں کر رہا ہے ۔