پی ایس ای ، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا 

پی ایس ای ، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا 
کیپشن: The PSE, the fourth day of the business week, was mixed in the market

ایک نیوز:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 658 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 836 پوائنٹس پر بند ہوا ۔  

تفصیلات کے مطابق سٹاک  مارکیٹ  میں  دن بھر مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 136  کمپنیز  کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 268 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔  

مارکیٹ میں 46 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،اسٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 98 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،884 جبکہ کم ترین سطح 113،630 پوائنٹس رہی۔  

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 9پیسے مہنگا ہوگیا ، کاروبار کے اختتام پر  ڈالر  278روپے 77پیسے سے بڑھ کر 278روپے 86پیسے پر بند ہوا۔