وادی تیراہ:سیکیورٹی فورسزکےانٹیلی جنس بیسڈآپریشن،22خوارج ہلاک

Jan 16, 2025 | 15:49 PM

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تیراہ کے علا قے میں 14دسمبر سےانٹیلی جنس بیسڈآپریشن کاآغازکیاتھا۔
  سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک کارروائیاں جاری کرنیکا ا علان کیا ہے، وادی تیراہ میں14دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں22خوارج ہلاک جبکہ18زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپر یشنز جاری رہیں گے،خیبر کی وادی تیراہ میں شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیوں کے جواب میں سکیورٹی فورسز کے بڑے پیمانے پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنزجاری ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  تیراہ ، ضلع خیبر میں 14 دسمبر 2024 سے اب تک فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے، وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 22 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں