میں اور علی امین گنڈا پورآرمی چیف سے ملے ہیں:بیرسٹر گوہر

میں اور علی امین گنڈا پورآرمی چیف سے ملے ہیں:بیرسٹر گوہر
کیپشن: I and Ali Amin Ganda have met the Army Chief: Barrister Gohar

ایک نیوز:اڈیالہ جیل میں بیرسٹر گوہر کا غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے،میں اور علی امین گنڈا پورآرمی چیف سے ملے ہیں۔
چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری ملاقات پشاور میں ہوئی ہے،ہم نے اپنا سارا معاملہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے سامنے رکھ دیا ہے،دوسری جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
اس سے قبل عمران خان نے بھی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کی ہے،اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر خان کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، جی بیرسٹر گوہر خان کی ملاقات ہوئی ہے اور یہ خوش آئند ہے۔
 بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے کہ اگر کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند ہے، اسٹیبلشمنٹ کو ہمارے ساتھ بات کرنی چاہیے اس سے پاکستان میں استحکام آئے گا، میں نے کبھی نہیں کہا کہ ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے بند ہیں۔