ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی عمران خان نےصحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکی ہے، بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر خان کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی۔
بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے یا نہیں مجھے ابھی تفصیلات کا پتہ نہیں،صحافی نے کہا کہ کیا آپ تصدیق کررہے ہیں بیرسٹر گوہر خان کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، جی بیرسٹر گوہر خان کی ملاقات ہوئی ہے اور یہ خوش آئند ہے۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند ہے، اسٹیبلشمنٹ کو ہمارے ساتھ بات کرنی چاہیے اس سے پاکستان میں استحکام آئے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے بند ہیں، میں نے ہمیشہ بات چیت کا کہا مگر دوسری طرف سے دروازے بند تھے،بات چیت سے ہی ملک میں استحکام آئے گا۔