ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا۔
اپوزیشن لیڈر عمرایوب کے لیٹر پیڈ پر ڈرافٹ تیار کیاگیا،ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق ڈرافٹ تین صفحات پر مشتمل ہے،اپوزیشن لیڈر چمبر میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین سے دستخط کرائے گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی مطالباتی ڈرافٹ پر دستخط کئےہیں، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے تحریری مطالبات مزاکراتی کمیٹی کو پیش کر دیےہیں۔
تین صفحات پر مشتمل ڈرافٹ میں سے دو مطالبات سامنے آئے ہیں،ایک 9مئی اور26نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا قیام اور دوسرے میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کیجانب سےمذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار
Jan 16, 2025 | 12:36 PM