پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لینگی
کیپشن: Pakistan and West Indies teams will participate in the training session today

ایک نیوز: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔
دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی رونمائی اور پری سیریز پریس کانفرنس میں حصہ لیں گے ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 17 جنوری سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.

دوسری جانب  آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو گا، پاکستانی ٹیم پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔

  پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کوالالمپور سے جوہر  روانہ ہو گئی ہے، قومی ٹیم کی کھلاڑی آج آرام کریں گی، پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کل پریکٹس کرے گی۔

کپتان کامل خان کا کہنا ہے کہ  ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری کی ہے، تمام پلئیرز پرجوش ہیں، گراؤنڈ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔