ایک نیوز:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنگ بندی معاہدے پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ جنگ بندی سے امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے سے دونوں طرف سے قیدیوں کا تبادلہ ہوگا ،اب تکالیف کو کم کرنے کو ترجیح دی جائے، 15ماہ کی جنگ کے دوران غزہ کی 23لاکھ آبادی کئی بار بے گھر ہوئی،غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن ہے، فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی تیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ قطر،مصر اور امریکا کی جنگ بندی کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں، جنگ بندی معاہدے سے خطے میں امن قائم ہوگا، جنگ بندی معاہدے کے تحت مغویوں کی رہائی ہوگی،غزہ میں امداد بھی پہنچائی جائے گی۔
قطری وزیراعظم شیخ عبدالرحمان بن جاسم کا کہنا ہے کہ تمام شراکت داروں کے بے حد مشکور ہیں، ا سر ا ئیل اور حماس کیساتھ ملکرجنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائینگے، جنگ بندی معاہدہ 19جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔
فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی تیز کرنے کیلئےتیار ہیں:انتونیو گوتریس
Jan 16, 2025 | 09:43 AM