امریکی سفارتکاری رنگ لائی،جنگ بندی معاہدے سے امن قائم ہوگا:بائیڈن

امریکی سفارتکاری رنگ لائی،جنگ بندی معاہدے سے امن قائم ہوگا:بائیڈن
کیپشن: American diplomacy paid off, peace will be established with the cease-fire agreement: Biden

ایک نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتکاری رنگ لائی،اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ ہو گیا، جنگ بندی معاہدے سے خطے میں امن قائم ہوگا۔
جوبائیڈن نے کہا کہ بدلی ہوئی علاقائی صورتحال سے حماس کو جنگ بندی معاہدے پر مجبور کیا، مئی میں پیش کئے گئے جنگ بندی معاہدے کو درست سمت میں آگے بڑھایا، لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے کمزور ہونے سے حماس پر شدیددباؤ تھا۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ معاہدہ امریکی سفارت کاری اور محنت کا نتیجہ ہے،اسرائیل اگلے مراحل کیلئے 6ہفتے میں مذاکرات کریگا، جنگ بندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مذاکرات جاری رہیں گے، معاہدے سے غزہ کے عوام اپنے علاقوں میں واپس آ سکیں گے۔
خیال رہے کہ قطر،مصر اور امریکا کی جنگ بندی کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں، جنگ بندی معاہدے سے خطے میں امن قائم ہوگا، جنگ بندی معاہدے کے تحت مغویوں کی رہائی ہوگی،غزہ میں امداد بھی پہنچائی جائے گی۔
قطری وزیراعظم شیخ عبدالرحمان بن جاسم کا کہنا ہے کہ تمام شراکت داروں کے بے حد مشکور ہیں، ا سر ا ئیل اور حماس کیساتھ ملکرجنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائینگے، جنگ بندی معاہدہ 19جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔