حکومت ، اپوزیشن مذاکرات شروع،پی ٹی آئی نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا

Jan 16, 2025 | 12:26 PM

ایک نیوز: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا ، چارٹر آف ڈیمانڈ تین صفحات پر مشتمل ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے لیٹر ہیڈ تیار کیا گیا، تحریک انصاف  وفاقی حکومت سے دو کمیشن آف انکوائریز تشکیل دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

 پہلا کمیشن 9 مئی واقعات اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کی قانونی حیثیت کی تحقیقات کرے، دوسرا کمیشن 24 سے 27 نومبر تک کے واقعات کی تحقیقات کرے، اسلام آباد میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ 24 سے 27 نومبر تک زخمی و جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بھی بتائی جائے۔

 اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا تھا جو ابھی شروع ہوا ہے،مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کررہے ہیں ۔

 کمیٹیوں کے اجلاس میں تحریک انصاف باضابطہ طور پر اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی ، سانحہ 9مئی اور26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کامطالبہ کیا جائیگا۔

 دوسرا مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر اسیران کی رہائی کا ہے، تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر بھی کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی، حکومت چارٹرآف ڈیمانڈ ملنے کے بعد اپنے فیصلے سے کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔

اجلاس ان کیمرہ ہوگا،مذاکراتی کمیٹیوں میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی میڈیا کو بریفنگ دیں گے ۔

مزیدخبریں