قطری وزیراعظم نے غزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا

Jan 16, 2025 | 08:23 AM

ایک نیوز: قطری وزیراعظم نے غزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔
قطر،مصر اور امریکا کی جنگ بندی کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں، جنگ بندی معاہدے سے خطے میں امن قائم ہوگا،جنگ بندی معاہدے کے تحت مغویوں کی رہائی ہوگی ،غزہ میں امداد بھی پہنچائی جائے گی۔
قطری وزیراعظم شیخ عبدالرحمان بن جاسم کا کہنا ہے کہ تمام شراکت داروں کے بے حد مشکور ہیں، ا سر ا ئیل اور حماس کیساتھ ملکرجنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے،جنگ بندی معاہدہ 19جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔
قطری وزیراعظم نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت دونوں فریقین یرغمالیوں کو رہا کرینگے،دونوں فر یقین معاہدے پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہونگے، قطری وزیر اعظم نے کہا کہ ہم غزہ میں اپنے بھا ئیو ں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،توقع ہے کہ معاہدہ اتوار سے نافذ العمل ہو جائے گا،وقت کا اعلان بعد میں ہوگا۔
قطری وزیراعظم نے کہا کہ پہلے مرحلے میں غزہ کی پٹی سے زخمیوں کو علاج کیلئےنکالنا بھی شامل ہے، ہم تمام فریقین پر اپنے وعدوں کو پورا کرنے پر زور دیتے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں حماس کے رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد نیا دور شروع ہوگا، اہل غزہ نے وعدہ سچ ثابت کیا،صبر کیا اور تکالیف برداشت کیں ، اہل غزہ نے وہ سب کچھ جھیلا جو کسی اور نے نہیں جھیلا،عظیم اور مقدس لڑائی میں شریک تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ قابض افواج کے جنگی جرائم اور انسانیت دشمن اقدامات467دنوں تک جاری رہے، یہ تمام مجرم اپنے کیے کی سزا پائیں گے،چاہے اس میں وقت لگے،قابض افواج کبھی بھی ہمارے عوام کو شکست نہیں دے سکتیں،حزب اللہ کے مجاہدین نے القدس کی آزادی کے لیے سیکڑوں شہداء دیئے۔ 

مزیدخبریں