ویب ڈیسک:لاہور کے جنرل ہسپتال میں 30سالہ خاتون کے ہاں 4بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کے ہاں پیدا ہونے والی 4 میں سے 3 بیٹیاں بالکل صحت مند ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ 2 بیٹیوں کا وزن 2 اعشاریہ 2 کلو ، تیسری کا 2 کلو اور چوتھی کا وزن 1 اعشاریہ 4 کلو ہے ۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 1 اعشاریہ 4 کلو وزن والی بچی کمزور ہونے کے باعث نرسری میں داخل ہے۔

کیپشن: لاہور،جنرل ہسپتال میں خاتون کے ہاں 4بیٹیوں کی پیدائش