9اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق 

9اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق 
کیپشن: 9اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق 

ویب ڈیسک:ملک بھر کے 9اضلاع کے ماحولیاتی نمونوںمیں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق کوئٹہ، مستونگ، ملتان، پشاور، نوشہرہ، حب، کراچی ملیر، کراچی جنوبی اور ڈی آئی خان کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق تمام نمونوں میں پائے جانے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے،  وائرس کی منتقلی روکنے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہے۔
 ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر بچوں کو معذوری سے بچایا جاسکتا ہے، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلوائیں۔