ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی پارلینیٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرورکی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ،انتخابات پرتبادلہ خیال کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور چو دھری محمد سرور کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ سابق صدر نے لاہور کے حلقہ این اے 127 میں چودھری محمد سرور کی جانب سے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
صدر آصف علی زرداری اور چوہدری محمد سرور نے پنجاب میں سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔شفاف انتخابات کروانے پر بھی زور دیا۔