ویب ڈیسک:ملک میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کرادی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کاکام گزشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے صوبائی الیکشن کمشنر، ڈی آر اوز اور آر اوز کو ہدایت کی ہےکہ انتخابی نشان کی تبدیلی سےاجتناب کریں، اگر انتخابی نشان کی تبدیلی لازم ہو تو پہلے کمیشن سے اجازت لیں۔
االیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرزکی چھپائی شروع ہوچکی ہے، انتخابی نشان کی تبدیلی شاید ممکن نہ ہوسکے۔
دوسری جانب ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے باعث متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونےکا خدشہ ہے۔
الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کرادی
Jan 16, 2024 | 22:42 PM