عمر حمید کا استعفیٰ منظور، سید آصف حسین نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر

Jan 16, 2024 | 22:37 PM

ویب ڈیسک :سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا، ڈاکٹر سید آصف حسین نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر کردیے گئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے عمر حمید کا استعفیٰ منظور کیا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے چند روز قبل خراب صحت کی بنیاد پر استعفیٰ دیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سید آصف حسین نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر کردیے گئے، چیف الیکشن کمشنر نے انہیں 1 سال کےلیے تعینات کیا ہے۔

مزیدخبریں