ویب ڈیسک:آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے فلسطینیوں کی مدد کیلئے برانڈ لانچ کردیا۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ملبوسات بنانے والی مشہور کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔ عثمان نے (اُوزی آل لائیو آر ایکول ٹی ) کے نام سے برانڈ لانچ کیا ہے، جس کی ٹی شرٹس پر جوتوں کے پرنٹ پر فلسطینوں کے حق میں مختلف نعرے درج ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ’ آزادی انسانی حقوق ہے‘، ’ تمام زندگیاں برابر ہیں‘ جیسے نعروں کے ذریعے دنیا کی توجہ فلسطین کی طرف مبزول کرائی ہے۔
عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر اس بات اعلان کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹی شرٹ خریدیں، اس آمدنی سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کی تنظیم’ یونیسیف چلڈرن آف غزہ ‘ کے فنڈ میں دی جائے گی۔
اس سے قبل عثمان خواجہ نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریزکے دوران اپنےجوتوں پرنعرے لکھ کرپریکٹس کی تھی جسے آئی سی سی نے منع کردیا تھا۔ جس کے بعد وہ پہلے میچ میں بازوں پر سیاہ پتی باندھ کر بیٹنگ کرنے آئے تھے۔