لڑکوں کا بھیس بدل کر بیرون ملک لڑکیاں سمگل کرنیوالی ملزمہ گرفتار 

Jan 16, 2024 | 21:48 PM

ایک نیوز :لڑکوں کا بھیس بدل کر بیرون ملک لڑکیاں سمگل کرنیوالی گروہ کی ملزمہ پکڑی گئی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمہ نرگس پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری  اورتعلق جہلم سے ہے۔ملزمہ لڑکوں کا بھیس بدل کر پاکستان آتی اور شادی کرکے دلہن کو بیرون ملک لے جا کر فروخت کر دیتی تھی ۔ متاثرہ فیملی کی درخواست پرغیرملکی لڑکی کیخلاف میرپورآزادکشمیر میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

متاثرہ لڑکی کے والد کاکہنا ہے کہ ملزمہ نرگس نے شعبان کے نام سے اپنی شناخت بنا رکھی تھی۔نکاح کے بعد بیٹی کاویزا لگوا کر براستہ دبئی فرانس بھیجا۔بعد میں علم ہوا کہ بیٹی کی لڑکی سے شادی ہوئی ہے۔بیٹی کو کئی مقامات پر فروخت کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔

  

 

مزیدخبریں