5ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ

Jan 16, 2024 | 21:11 PM

ایک نیوز :رواں مالی سال کے 5ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ،اعداد وشمار جاری کردیئے گئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 5ماہ میں صنعتی ترقی میں 0.80فیصد کمی ہوئی۔اکتوبر 2023 کے مقابلے میں نومبر 2023 میں صنعتی پیداوار میں 3.63 فیصد کا اضافہ ہوا،گزشتہ سال نومبر کے مقابلے رواں سال نومبر صنعتی ترقی میں 1.59 فیصد کا اضافہ ہوا۔

5ماہ میں گارمنٹس کی پیداوار میں 20 فیصد،پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 6.49 فیصد ،فرٹیلائزرز کی پیداوار میں 11.24 فیصد اضافہ ہوا ۔

آٹو موبیل کی پیداوار میں 52 فیصد ،کاٹن یارن کی پیداوار میں 21 فیصد،کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں 12.76 فیصد کی کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق فارما سیوٹیکل کی پیداوار میں 34.43 فیصد کا اضافہ،ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار میں 12.69 فیصد کی کمی ہوئی۔

مزیدخبریں