ایک نیوز :این اے 119سے لیگی امیدوار شیخ روحیل اصغر نے پی پی 149سے استحکام پاکستان پارٹی کےامیدوارعبدالعلیم خان کی حمایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان میں مزید 2حلقوں میں انتخابی حکمت عملی طے کرلی۔شیخ روحیل اصغر کے بعد 4یوسیز کے لیگی چیئرمینوں نے بھی عبدالعلیم خان کو حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی پی 149میں حمایت کیلئے رہنما آئی پی پی شعیب صدیقی نے شیخ روحیل اصغر کے ڈیرے پرملاقات کی ۔ ملاقات میں پی پی 149کی یو سی 153کے چیئرمین ملک سعید، چیئرمین یو سی 157 فاروق خان اور دیگر دو یونین کونسلز کے چیئرمین فاروق ڈوگر اور میاں شبیر بھی موجود تھے ۔
شیخ روحیل اصغرکاکہنا تھا کہ عبدالعلیم خان کی عوامی خدمت پر مبنی سیاست کا ہر شہری معترف، ہم انشاء اللہ پوری قوت سے اُن کی انتخابی مہم چلائیں گے۔
شعیب صدیقی کاکہنز ہے کہ شیخ روحیل اصغر اور مسلم لیگ ن کی جانب سے عبدالعلیم خان کی بھر پور حمایت پر ان کے اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ پی149کا ہر ووٹر 8فروری کو شیر اور عقاب کے نشان پر مہر لگائے گا۔