انتخابی نشان تبدیلی پرمتعلقہ حلقوں میں انتخاب ملتوی ہونے کاخدشہ

Jan 16, 2024 | 20:06 PM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹس سے انتخابی نشان تبدیل ہونے پر متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونےکا خدشہ ظاہرکردیا۔
ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے معاملے پر  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں انتخابی نشان  تبدیل کرنے کے معاملے پر ہائی کورٹس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ انتخابی نشان تبدیل ہوئے تو الیکشن کمیشن متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی کرسکتا ہے۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع  ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام گزشتہ  روز سے شروع ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں