ایک نیوز :پی پی 160سے نامزد لیگی امیدوار ملک اسد علی کھوکھر کی اہلیہ کاکہناہے کہ اہل علاقہ 8فروری کو پی پی 160سے شیر کو کامیاب کروائیں۔
پی پی 160 مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک اسد علی کھوکھر کی انتخابی مہم جاری ہے ۔مسز ملک اسد علی کھوکھر کی جانب سے قاضی ایپک سکول اور چندرائے گاؤں میں خواتین کارنر میٹنگ کا اہتمام کیاگیا۔اہلیان حلقہ کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور لیگی امیدوار ملک اسد کھوکھر کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ۔
مسزملک اسد کھوکھر کاکہنا تھا کہ پہلے بھی حلقہ کی خدمت کی ہے آئندہ بھی کرینگے۔ حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔ مسلم لیگ ن نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔