ایک نیوز :کلینک کے مالک کو بلیک میل کرنے،رقم بٹورنےکےکیس میں عدالت نے یوٹیوب چینل مالک اور رپورٹر کو 5سال کی سزا سنادی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے یوٹیوب چینل مالک اور رپورٹر کے خلاف کلینک کے مالک کو بلیک میل کرنے اور رقم کی وصولی کے کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چینل مالک مزمل اسلم مونگا اور رپورٹر وسیم عباس ہاشمی کو 5,5 سال قید کی سزا سنادی ۔عدالت نے ملزمان پر 10،10ہزار جرمانہ بھی عائد کردیا۔عدالت نے ضمانت پر رہا دونوں ملزمان کو کسٹڈی میں لے کر جیل بھیج دیا ۔ملزمان کے خلاف کلینک ہے مالک عارف سولنگی نے عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا ۔
مدعی مقدمے کے مطابق 15 جنوری 2022 کو رپورٹر وسیم عباس ہاشمی اپنے کیمرا مین کے ساتھ میرے کلینک پر آیا تھا۔میرے کلینک کی ویڈیو بنائی اور ڈیل کے لیے دھمکیاں دیں۔ملزمان نے اپنا موبائل نمبر دیا اور تین لاکھ روپے طلب کیے ۔ملزمان کے دفتر جاکر ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے ۔ملزمان نے ایزی پیسہ کے ذریعہ بھی پیسے وصول کیے ۔