عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستاہوگیا

Jan 16, 2024 | 17:28 PM

ویب ڈیسک:عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں 600روپے کمی ہوئی۔

لاہور،پشاور،راولپنڈی،کراچی ،کوئٹہ،سکھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا600روپے کی کمی کے بعد 2لاکھ17ہزار300روپے کاہوگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 514روپے کمی کے بعد 1لاکھ 86ہزار 300روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 8ڈالرکمی سے فی اونس 2067کی سطح پرآگیا۔

مزیدخبریں