غیرشرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

Jan 16, 2024 | 16:01 PM

ایک نیوز: سابق چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کےخلاف نکاح کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ تاہم فرد جرم عائد ہونے سے پہلے بشریٰ بی بی عدالت سے روانہ ہوچکی تھیں۔ 

وکلاء کا کہنا ہے کہ بشری بی بی طبی وجوہات کی بنیاد پر روانہ ہوئیں۔ وکلا نے فرد جرم عائد ہونے سے روکنے کی استدعا کی تھی۔ وکلاء کا استدعا میں کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی موجود نہیں، فرد جرم عائد نہ کی جائے۔

سول جج قدرت اللہ نے بشریٰ بی بی کی آمد اور روانگی کے وقت کی تفصیل منگوا لی۔ جیل ریکارڈ کے مطابق بشریٰ بی بی ساڑھے 11 بجے داخل ہوئیں اور پونے 2 بجے روانہ ہوئیں۔

دلائل سننے کے بعد جج نے فرد جرم عائد کردی۔

مزیدخبریں