ایک نیوز: تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان چھن جانے کے بعد پنجاب اسمبلی کی 81 نشستوں پر امیدواروں کا تعین نہیں ہو سکا۔ سب سے زیادہ ضلع لاہور کی بارہ نشستوں پر امیدوار نہ مل سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چکوال، وزیر آباد ، حافظ آباد ، خوشاب ، چنیوٹ ، ننکانہ صاحب ، لودھراں ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں پارٹی کے صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں آزاد حیثیت سے امیدوار موجود ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آج شام تک آزاد حیثیت سے امیدواروں کا تعین کرلیا جائے گا۔
ضلع اٹک کی صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں میں سے دو پر امیدواروں کا تعین نہیں ہو سکا۔
مری کی واحد نشست پی پی 6 پر بھی کسی امیدوار کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔
ضلع راولپنڈی کی 13 نشستوں میں سے پانچ نشستوں پر کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔
ضلع جہلم کی چار نشستوں میں سے دو پر فیصلہ نہیں ہو پایا۔
منڈی بہاؤالدین کی پانچ نشستوں میں سے دو پر کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا۔
سیالکوٹ کی گیارہ نشستوں میں سے تین نشستوں پر امیدوار کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔
نارووال کی پانچ نشستوں میں سے تین پر امیدواروں کا تعین نہیں کیا جا سکا۔
گوجرانوالہ کی بارہ نشستوں میں سے سات نشستوں پر امیدواروں کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔
سرگودھا کی دس نشستوں میں سے تین نشستوں پر امیدواروں کا فیصلہ نہیں ہو پایا۔
میانوالی کی چار نشستوں میں سے ایک نشست خالی ہے۔
بھکر کی پانچ نشستوں میں تین نشستوں پر امیدواروں کا تعین نہیں ہو سکا۔
چنیوٹ کی چار نشستوں میں سے ایک نشست خالی ہے۔
فیصل آباد کی 21 نشستوں میں سے تین نشستوں پر امیدوار نہ مل سکے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 6 نشستوں میں سے چار پر سابقہ حکمران جماعت کو امیدوار نہیں مل سکے۔
جھنگ کی سات نشستوں میں سے تین نشستوں پر امیدواروں کا تعین نہیں ہو سکا۔
شیخوپورہ کی نو نشستوں میں سے ایک نشست پر امیدوار کا تعین نہیں ہو سکا۔
لاہور کی 30 نشستوں میں 10 نشستوں پر امیدواروں کا تعین نہیں کیا جا سکا۔
قصور کی دس نشستوں میں پانچ نشستوں پر امیدوار کا تعین نہیں کیا جا سکا۔
اوکاڑہ کی 8 نشستوں میں سے ایک پر امیدوار فائنل نہ ہو سکا۔
پاکپتن کی پانچ نشستوں میں تین پر امیدواروں کا تعین نہیں کیا جا سکا۔
ساہیوال کی سات صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے دو پر امیدوار فائنل نہ ہو سکے۔
خانیوال کی آٹھ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تین امیدواروں کا تعین نہیں ہو سکا۔
ملتان کی 12 صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے ایک نشست پر امیدوار کا تعین نہیں ہو پایا۔
وہاڑی کی 8 صوبائی اسمبل کی نشستوں میں سے ایک نشست پر امیدوار کا تعین نہیں ہو سکا۔
بہاولنگر کی آٹھ صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے دو نشستوں پر امیدواروں کا تعین نہیں ہو پایا۔
بہاولپور کی10 صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے تین پر فیصلہ نہ ہو سکا۔
رحیم یار خان کی 13 صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے دو پر امیدوار نہ مل سکے۔
لیہ صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں میں سے ایک پر فیصلہ نہ ہو سکا۔
تونسہ صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں میں سے ایک پر امیدوار کا فیصلہ نہیں ہو پایا۔
ڈیرہ غازی خان صوبائی اسمبلی کی چھ نشستوں میں سے تین پر فیصلہ نہیں ہو پایا۔
راجن پور صوبائی اسمبلی کی چھ نشستوں میں سے ایک نشست پر فیصلہ نہ ہو سکا۔