وزیراعلیٰ پنجاب ملتان پہنچ گئے، تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب ملتان پہنچ گئے، تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ
کیپشن: Chief Minister Punjab reaches Multan, review of construction projects

ایک نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ملتان پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے شجاع آباد فلائی اوور کے زیر تکمیل پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے فلائی اوور کی تعمیر میں معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے فلائی اوور ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ 

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شجاع آباد فلائی اوور سے منسلک روڈز اور دیگر کام بروقت مکمل کرنے کا حکم دیا۔

صوبائی وزیر ایس ایم تنویر، چیف سیکرٹری ، اے سی ایس ساؤتھ ۔ سیکرٹری سی این ڈبلیو۔ کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔