ویب ڈیسک : روس کے صدر ولادی میر پوتن ن کا بھارتی وزیراعظم کو ٹیلےفون، برکس اوریوکرین جنگ پر دونوں رہنماؤں میں تبادلہ خیال ۔ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اہم اقدامات اٹھانے پر غور کیا گیا۔
روس صدارتی پیلس' کریملن' کے جاری کردہ بیان کے مطابق پوتن نے مودی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔
مذاکرات میں روس۔بھارت تعلقات پر بات چیت کی گئی اور بات چیت میں تجارت، لاجسٹک، اقتصادیات اور انرجی کے شعبے سرفہرست رہے ہیں۔
مذاکرات میں پوتن اور مودی نے دوطرفہ مفادات پر مبنی باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش پر زور دیا اور رواں سال میں روس اور بھارت میں متوقع انتخابات میں ایک دوسرے کے لئے کامیابی کی تمّنا ظاہر کی ہے۔
ملاقات میں برکس کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی ہے۔ مشاورت میں مودی نے کہا ہے کہ بھارت ، رواں سال میں روس کی برکس چیئر مین شپ کے دوران، اہداف و مقاصد کے حصول میں روس کے ساتھ تعاون پر تیار ہے۔
مذاکرات میں یوکرین کے موضوع کا بھی دو طرفہ شکل میں جائزہ لیا گیا اور ملاقاتوں کے دوام پر اتفاق کا اظہار کیا گیا ہے۔