عمران خان نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل چیلنج کردیا

Jan 16, 2024 | 11:48 AM

ایک نیوز: بانی تحریک انصاف نےتوشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج  کر دیا۔ جس میں جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں چودہ نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ توشہ خانہ کیس میں 28نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن غیر قانونی ،بدنیتی پر مبنی ہیں۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں