وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: پاورسیکٹر ملازمین، افسران پر لازمی سروس ایکٹ نافذ

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: پاورسیکٹر ملازمین، افسران پر لازمی سروس ایکٹ نافذ
کیپشن: Federal Government's Big Decision: Compulsory Service Act Enforced on Powersector Employees, Officers

ایک نیوز: سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر آگئی۔ وفاقی حکومت نے بڑا فیصلے کرتے ہوئے اہم قانون لاگو کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاور سیکٹر کمپنیوں کے ملازمین و افسران پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔ 

بتایا گیا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں، جنریشن کمپنیوں اور این ٹی ڈی سی پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے کیا گیا۔