گھس بیٹھیوں کو 8 فروری کو لاہور سے اٹھا کر باہر پھینکنا ہے، مریم نواز

مریم نواز آج اپنے صوبائی حلقہ پی پی 159 سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گی
کیپشن: Maryam Nawaz will start her election campaign from her provincial constituency PP 159 today

ایک نیوز: مریم نواز نے انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی خدمت کے نشان آج بھی موجود ہیں۔ گھس بیٹھیوں کو 8 فروری کو لاہور سے اٹھا کر باہر پھینکنا ہے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گجومتہ میں خطاب کے دوران کہا کہ گجومتہ والوں آپ کا بہت شکریہ کہتی ہوں آپ نے بھرپور استقبال کیا۔ آپ نے میرا چناؤ کیا جس پر آپ کی شکر گزار ہوں۔ وعدہ کرتی ہوں شیر کو فتح یاب کرواؤ خدمت میں دن رات ایک کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر کہیں سپیڈو بس تو کہیں اورنج ٹرین نظر آ رہی ہے سب نوازشریف کی خدمت کے نشان ہیں۔ لاہور کو بتانا چاہتی ہوں مسلم لیگ ن نے خدمت کے جو ریکارڈ قائم کئے جب گھس پیٹیے آئے تو خدمت کے نشان وہیں ہیں۔ اورنج لائن کو کئی سال ثاقب نثار نے روک کر رکھا۔ پی ٹی آئی دور میں کوڑا اٹھانے والا نہیں تھا۔ گھس پیٹیوں کو آٹھ فروری کو اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو لاہور میں صرف شیر دھاڑے گا۔ اقتدار میں آکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔ پیشگی مبارکباد دیتی ہوں نہ صرف شیر بلکہ خدمت بھی واپس آئے گی۔ جتنی تیزی سے شیر پر ٹھپے لگیں گے اتنی زیادہ ترقی آئی گی۔

دریں اثناء مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے حلقے  پی پی 159کا دورہ کیا۔ مریم نواز کے ہمراہ لیگی رہنما رانا مبشر اورعظمی بخاری سمیت دیگر اہم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔

مریم نواز پی پی 159 کے حلقہ کا مختلف مقامات پر پڑاؤ کریں گی۔ گجومتہ کیمپ پہنچنے پر مریم نواز کی گاڑی پر کارکنان کی جانب سے گل پاشی کی گئی۔ گجومتہ چوک پر مریم نواز کے خطاب کےلئے پنڈال سجایا گیا تھا۔