ایک نیوز: لاہور شاد باغ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے نتیجہ میں پولیس کی زیر حراست دو ملزم ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزم قاسم اور ریاض قتل کے مقدمہ میں گرفتار تھے۔ ملزمان کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ ملزمان کے چار ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ تاہم پولیس معجزانہ طور پر محفوظ رہی اور ملزم فائرنگ کرتے فرار ہوگئے۔ دونوں لاشیں مردہ خانے پہنچا دی گئی ہیں۔