بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5.61 روپے اضافے کی تیاری

Jan 16, 2024 | 10:38 AM

ایک نیوز: حکومت کی جانب سے غریب عوام پر ایک اور بڑا بجلی بم گرانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے 61 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست نیپرا کو جمع کرادی۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ درخواست کی 31جنوری کو سماعت ہو گی اور منظوری کی صورت میں صارفین پر 49ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔

مزیدخبریں