اے این ایف کی کارروائیاں جاری، 211 کلومنشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

Jan 16, 2024 | 09:50 AM

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 کارروائیوں میں 211 کلو منشیات برآمد کرکے 9 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ 

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر PK-181 شارجہ جانے والے مسافر سے 2.5 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ باچا خان ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز PK-217 ابوظہبی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 5 چرس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔ 

کوہی چوک خیبر کے قریب 200.4 کلو چرس برآمد ہونے پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کے قریب ملزم سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ لیک ویو پارک اسلام آباد کے قریب ملزم سے 1.180 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ 

کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب ملزم سے 900 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ پاک افغان بارڈر چمن کے قریب ملزم سے 50 عدد ایکسٹیسی (نشہ آور) گولیاں برآمد ہوئیں۔ 

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں