پاک افغان طورخم بارڈر پہ تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے ویزہ لازمی قرار 

پاک افغان طورخم بارڈر پہ تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے ویزہ لازمی قرار 
کیپشن: پاک افغان طورخم بارڈر پہ تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے ویزہ لازمی قرار 

ایک نیوز: پاکستان افغانستان طورخم بارڈر پہ تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے بھی پاکستان میں داخلے کے لئے ویزا لازمی قرار دے دیا گیا ہے- اس سے پہلے ڈرائیورز صرف پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان میں داخل ہوسکتے تھے۔ 

حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کے بعد پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعہ مسافر اور تجارتی قافلوں کو آمدورفت کی اجازت ہے۔ اس سلسلہ میں طورخم بارڈر پر قانونی طریقہ سے دو طرفہ آمدورفت کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 

طورخم بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام نے گزشتہ دنوں ملاقات میں قانونی طور پر آمدورفت کے لئے سفری دستاویزات پر میٹنگ کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں سے آمدورفت کے لئے پاسپورٹ اور ویزہ ہونے چاہئیں۔ ان اہم اقدامات کا مقصد قانونی طور پر تجارت کو مستحکم کرنا ، سیکیورٹی میں بہتری اور سمگلنگ کی روک تھام ہے۔ 

دونوں ممالک کی جانب سے قانونی دستاویزات کے اعلان کے بعد تاجر اور ٹرک ڈرائیورز نے ان اقدامات کا خیرمقدم کیا۔ ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ اس سے دونوں ملکوں کو بھی فائدہ ہوگا اور تاجروں کو بھی فائدہ ہو گا۔ ایسے اقدامات پر ہم بہت خوش ہیں۔ ان اقدامات سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

کسٹم انسپکٹر عالم زیب نے کہا کہ ویزہ ایمپلیمنٹیشن سسٹم پوری دنیا میں قانون کے مطابق رائج ہے۔ یہاں پر ویزہ سٹم سے تاجروں اور عوام دونوں کو یکساں فائدہ ہے۔ انچارج ایف آئی اے انعام الحق نے کہا کہ حکومت پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی سے بارڈر سے آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنا آسان ہو گا۔