مودی سرکار کا ڈرون پراجیکٹ بری طرح ناکام 

Jan 16, 2024 | 09:27 AM

ایک نیوز: مودی سرکار کا ڈرون پراجیکٹ بری طرح ناکام ہوگیا۔ مودی سرکار کو ایک بار پھر بغیر پائلٹ جہاز UAV کی ناکامی کی وجہ سے منہ کی کھانی پڑی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2011 میں شروع ہونے والا TAPAS پروجیکٹ 1650 کروڑ روپے میں 2016 میں مکمل ہونا تھا۔ بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ تاپس جہاز 24 گھنٹے تک 30 ہزار فٹ تک کی اونچائی پر چلنے کے قابل ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1786 کروڑ روپے کے بعد بھی تاپس پروجیکٹ بار بار تاخیر کے باعث 14 جنوری 2023 کو بند کر دیا گیا۔ تاپس جہاز انجن کے مسائل کے باعث دس سال سے زائد عرصے تک تاخیر کا شکار رہا۔ 

ماضی میں بھی مودی سرکار ایسے کئی منصوبوں پر اربوں روپے ڈبو چکی ہے۔ بھارتی عوام کا اربوں روپے ڈبونے والا ارجن ٹینک 50 سال بعد بھی مکمل نہ ہو سکا۔ جسے 2021 میں بند کرنا پڑا۔ 

بھارت کا تیجا جہاز بھی 3 دہائیوں کے طویل عرصے کے بعد مکمل نہ ہو سکا۔ جسے شرمندگی کے باعث بند کرنا پڑا۔ بھارتی آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ بھارتی حکومت کی میزائل، ٹینک اور جہاز کے 178 پراجیکٹس میں 119 ناکام ہوچکے ہیں۔ تاپس پراجیکٹ کی ناکامی پر دیگر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مودی سرکار اور بھارتی فوج پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں