انتظارختم، اب موبائل چارج ہوگاصرف 7سیکنڈزمیں

Jan 16, 2024 | 07:41 AM

ویب ڈیسک:جی ہاں اب گھنٹوں انتظارنہیں کرناپڑےگاصرف7سیکنڈکےکم ترین وقت میں موبائل چارج کریں ۔
تفصیلات کےمطابق اب انتظارکی پریشانی اورنہ ہی لوڈشیڈنگ کاڈرموبائل چارج کریں صرف 7سیکنڈمیں ،اب موبائل چارج کرنے کےلیے ایسی ڈیوائس تیار کرلی گئی ہے جو آپ کے گیجٹ کو چند سیکنڈز میں 100 فیصد چارج کردے گی۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انقلابی ڈیوائس ایک قطری ٹیکنالوجی فرم نے تیار کی ہے۔
اس ڈیوائس میں پانچ بیٹریز موجود ہیں اور ایک بیٹری دو AA سائز کی بیٹریز کے برابر ہے جو موبائل کے پیچھے چپکنے کے ساتھ ساتھ چارجنگ پورٹ سے بھی کنیکٹ ہوجاتی ہے۔ 
یہ بیٹریز ایک مشین میں نصب ہیں جسے سوئیپرے کا نام دیا گیا ہے، یہ مشین اس میں موجود تمام بیٹریز کو چارج کرتی ہے، جیسی ہی موبائل کے پیچھے چپکی بیٹری چارجنگ مکمل ختم ہوجائے تو اسے مشین پر رکھ دیا جاتا ہے۔ مشین خودکار نظام کی مدد سے بیٹری کو بدل دیتی ہے جس کےلیے اسے 7 سکینڈز کا وقت لگتا ہے جبکہ پرانی بیٹری مشین میں واپس جانے کے بعد دوبارہ چارج ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ 
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس ڈیوائس میں کتنے ایم اے ایچ کی بیٹری موجود ہے۔ 
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ڈیوائس کو رواں برس ہی مارکیٹ میں فروخت کےلیے پیش کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں