ایک نیوز:لاہورمیں مبینہ پولیس مقابلہ،زیرحراست دوملزم اپنےساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقہ شادباغ میں مبینہ پولیس مقابلہ کےدوران زیرحراست دو ملزم اپنےساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگئے۔
پولیس کےمطابق دونوں ملزم قتل کےمقدمے میں گرفتارتھے، ملزمان کو نشاندہی کیلئےلے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان کے چار ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔
پولیس کےمطابق دونوں ملزمان اپنےساتھیوں کی فائرنگ سےموقع پرہلاک ہوگئے،جن کی شناخت قاسم اورریاض کےناموں سےہوئی،فائرنگ کےدوران پولیس معجزانہ طورپرمحفوظ رہی اورملزمان فائرنگ کرتےفرارہوگئے۔
پولیس کےمطابق دونوں ملزمان کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگئی ہیں۔