90کی دہائی کی فیریزفروخت کیلئےپیش،مگرکیوں؟

90کی دہائی کی فیریزفروخت کیلئےپیش،مگرکیوں؟
کیپشن: 90s ferries for sale, but?

ویب ڈیسک:تینوں فیریز1990کی دہائی کےاواخرمیں کینیڈاکےصوبےبرٹش کولمبیامیں استعمال کیلئےبنائی گئیں،اب فروخت کیلئے پیش کی گئی ہیں،جن کی وجہ بھی سامنےآگئی۔
تفصیلات کےمطابق 1990میں بنائی گئی تینوں فیریززیادہ بجٹ کےباعث اورکارکردگی میں ناکامی پرفروخت کیلئےپیش کی گئی ہیں۔
بی سی فیریز کمپنی کی جانب سے دو فیریز استعمال میں لائی گئیں لیکن انہیں صرف چند سال کی سروس کے بعد بند ہی کردیا گیا تھا اور 2003 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔
فیریز اب حکومت مصر کی ملکیت میں ہیں۔ برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے ایک بین الاقوامی تجارتی مشیر راب آرتھرز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایک مصری کمپنی کو تینوں فیریز کو اسکریپ کرنے کا معاہدہ دیا گیا تھا لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ یہ فیریز اب بھی اچھی حالت میں ہیں اور ممکنہ طور پر فروخت کی جا سکتی ہیں۔
آرتھرز نے مصری کمپنی کے ساتھ فیریز بیچنے کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعد انہوں نے فیریز کو فیس بک مارکیٹ پلیس پر برائے فروخت کیلئے پیش کردیا۔