ویب ڈیسک:پاکستانی سابق بلےبازوایشین بریڈمین ظہیرعباس نےکہاہےکہ کپتانی سےنہیں پرفارمنس سےرزلٹ اچھاآئےگا،جب تک اچھی فیلڈنگ نہیں کریں گے تومیچ کیسےجیتےگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےسابق بلےبازظہیرعباس کاکہناتھاکہ قومی ٹیم سے نیوزی لینڈ کے خلاف جو غلطیاں ہوئی ہیں ان پر قابوپانا ہوگا، جب تک اچھے کیچز نہیں پکڑیں گے اچھی فیلڈنگ نہیں کریں گے میچ نہیں جیت سکتے۔
سابق کھلاڑی کامزیدکہناتھاکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اب فیورٹ کرکٹ ہوگئی ہے اور اس میں پیسا بھی بہت آگیا ہے، امید ہے اس میں پاکستان کا نام ٹاپ میں شامل ہوگا، پاکستان ٹیم سے بڑی امیدیں ہیں کہ ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس دے۔
ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ کپتانی کے تجربات کرنے میں کوئی نقصان نہیں ہے، صرف میں ہی نہیں پاکستان میں ہر بلے باز ایشین بریڈ مین ہے، جو کھلاڑی پرفارم کرے وہ ایشین بریڈمین بن سکتا ہے۔
سابق بلےبازکامزیدکہناتھاکہ بابر اعظم بہت اچھے پلیئر ہیں، امید ہے وہ میچز بھی جتوائیں گے، بابر اعظم کو مستقل مزاجی سےکھیلنا پڑےگا،کپتان کوئی بھی بن جائے ٹیم اچھی پرفارمنس دےگی تو رزلٹ اچھا آئےگا۔